تکریت پر کی واپسی کےلیے فضائی کاروائیوں کی ضرورت

عراقی وزیر اعظم کےترجمان راعد جبیوری نے کہا ہے کہ تکریت پر داعش کے قبضے کو ختم کروانے کے لیے مزید فضائی کاروائیوں کی ضرورت ہے۔

268348
تکریت   پر کی واپسی کےلیے فضائی کاروائیوں کی ضرورت

عراقی وزیر اعظم کےترجمان راعد جبیوری نے کہا ہے کہ تکریت پر داعش کے قبضے کو ختم کروانے کے لیے مزید فضائی کاروائیوں کی ضرورت ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز اور شیعہ ملیشیاء نے گزشتہ ہفتے تکریت میں کاروائی کا آغاز کیا تھا تاہم اب انہیں داعش کے خلاف پیش رفت کرنے میں مشکل کا سامنا ہے کیونکہ شدت پسند عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں اور انھوں نے علاقے میں دیسی ساخت کے بم اور بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔
سرکاری فوجیں شہر کے شمالی علاقے قدسیہ اور نواحی مغربی علاقے تک پہنچ چکی ہیں اور انھوں نے جنگجوؤں کو اس علاقے میں گھیرے میں لے لیا جو دریا کے قریب ہے۔عراق کے نائب وزیر دفاع ابراہیم العلامی نے بھی اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ داعش پر مزید فضائی حملوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں کسی بھی فورس کی طرف سے فضائی مدد کی ضرورت ہے جو ہمارے ساتھ داعش کے خلاف کاروائی کر سکے۔دو ہفتے قبل شروع کی گئی اس کارروائی میں عراقی فورسز اور ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کے 20,000 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں