مرسی تم ملک کے سب سے اچھے انسان ہو

پیشی کے دوران وکیل کے مرسی کو "آپ اس ملک کے سب سے اچھے انسان ہیں" کے الفاظ کے ساتھ مخاطب کرنے پر مرسی نے ایک شعر سے اس کا جواب دیا

173567
مرسی تم ملک کے سب سے اچھے انسان ہو

مصر میں جاسوسی کے الزام میں معزول صدر محمد مرسی اور 35 دیگر افراد کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔
پیشی کے دوران وکیل کے مرسی کو "آپ اس ملک کے سب سے اچھے انسان ہیں" کے الفاظ کے ساتھ مخاطب کرنے پر مرسی نے ایک شعر سے اس کا جواب دیا۔
اس سے قبل کی پیشی میں وکیل صفائی محمد المصری انہیں "اے مرسی تم اس ملک کے سب سے اچھے انسان ہو" کہہ کر مخاطب کیا جس کے جواب میں مرسی نے "شاعروں کے شہزادے" کے لقب سے مشہور شاعر احمد شوقی کی نظم "دمشق کا قاصد" سے شعر پڑھا۔
مرسی نے مصری عوام کو میلاد النبی کی بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ "صبر کریں، اللہ ان مشکلات کو ختم کرے گا"۔
قاہرہ تعزیراتی عدالت نے مقدمے کی پیشی کو 12 جنوری تک ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مرسی اور دیگر 35 افراد پر "حماس، لبنان کی حزب اللہ اور ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ مجرمانہ تعاون کرنے کے دعوے کے ساتھ جاسوسی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں