آج تیونس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں

پولنگ کے اس دوسرے مرحلے میں ندا تونس پارٹی کے رہنما الباجی قائد السبسی کا مقابلہ منصف مرزوقی سے ہے جو اسلام پسند النہضہ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے نتیجے میں اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔

154681
آج تیونس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں

آج تیونس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
پولنگ کے اس دوسرے مرحلے میں ندا تونس پارٹی کے رہنما الباجی قائد السبسی کا مقابلہ منصف مرزوقی سے ہے جو اسلام پسند النہضہ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے نتیجے میں اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہمسایہ ملک لیبیا کے ساتھ اہم مقامات پر سرحدیں بھی بند کی گئی ہیں۔ ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ملک کے وسطی علاقے قیروان میں بیلٹ پیپروں کی حفاظت پر مامور فوجیوں پر ایک حملہ ہوا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملک میں 23 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے راونڈ میں ندا تیونس پارٹی کے رہنما سیبسی نے 39.4 فیصد اور موجودہ صدر مرزوقی نے 33.4 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں