بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات

بحرین میں ہونے والے عام انتخابات میں 51.5 فیصد عوام نے پارلیمانی اور 53.7 فیصد نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ پارلیمانی اور مونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے 419 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ ملک میں اہل ووٹروں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین لاکھ ہے

202376
بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات

بحرین میں ہونے والے عام انتخابات میں 51.5 فیصد عوام نے پارلیمانی اور 53.7 فیصد نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
پارلیمانی اور مونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے 419 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ ملک میں اہل ووٹروں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین لاکھ ہے۔
بحرین کے حزب مخالف کی مرکزی جماعت الوفاق نے دیگر تین گروپوں کے ساتھ مل کر انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اس جماعت کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے رائے شماری میں حصہ نہیں لے رہی کیونکہ پارلیمنٹ کے پاس مناسب اختیارات نہیں ہوں گے۔
بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود دارالحکومت مناما کے جنوب میں واقع سنی ضلع رفاع میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن پر دکھائی دی جو اپنی باری کے انتظار میں قطاروں میں کھڑی تھی۔
لیکن شیعہ اکثریت والے مغربی علاقے سنابس کی سڑکوں اورگلیاں سنسان رہیں۔
الوفاق نے 2010ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 40 میں سے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن ایک ہی سال بعد شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے نکالے گئے احتجاجی جلوس پر کریک ڈاؤن کے خلاف یہ پارلیمنٹ سے دستبردار ہو گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں