شمالی عراق کی علاقائی کردی انتظامیہ کو براہ راست اسلحہ فراہم ک

متحدہ امریکہ کی کانگریس نے مجلس نمائندگان کو شمالی عراق کی علاقائی کردی انتظامیہ کو براہ راست اسلحہ فراہم کرنے کے لیے حکومت کو تین سال کے لیے عبوری اختیارات دینے کی ایک قرار داد پیش کی ہے ۔ اس قرار داد کو مجلس نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایڈ رائس کیطرف سے پیش کیا گیا ہے ۔

200186
  شمالی عراق کی علاقائی کردی انتظامیہ کو براہ راست اسلحہ فراہم ک


متحدہ امریکہ کی کانگریس نے مجلس نمائندگان کو شمالی عراق کی علاقائی کردی انتظامیہ کو براہ راست اسلحہ فراہم کرنے کے لیے حکومت کو تین سال کے لیے عبوری اختیارات دینے کی ایک قرار داد پیش کی ہے ۔ اس قرار داد کو مجلس نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایڈ رائس کیطرف سے پیش کیا گیا ہے ۔قرار داد سے متعلق تحریری بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ حکومت نے عراقی کردوں کو داعش کیخلاف موثر جدو جہد کے لیے ضروری بھاری اسلحہ اور ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں ۔حکومت عراق کی توثیق سے عراقی کردوں کو ہلکے ہتھیار دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے داعش نے تیزی کیساتھ پیش قدمی کی ہے ۔ قرار داد میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ ایک لاکھ نوے ہزار نفری کی قوت کو داعش کیخلاف جدوجہد کے لیے ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور کرد وں کو متحدہ امریکہ کا قابل اعتماد حصہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اس قرار داد کو مجلس نمائندگان اور سینٹ کی توثیق اور کانگریس سے منظوری کے بعد صدر اوباما کے دستخطوں کے لیے پیش کیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں