اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا وقت غیر مناسب ہے:کیری

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے درمیان نئے براہِ راست مذاکرات کے لیے یہ موزوں وقت نہیں ہے

189658
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا وقت غیر مناسب ہے:کیری

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے درمیان نئے براہِ راست مذاکرات کے لیے یہ موزوں وقت نہیں ہے۔
کیری نے گزشتہ روز عمان میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور اردن کے شاہ عبدللہ سے ملاقات کے علاوہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات کی۔
یاد رہے کہ ٹیمپل ماؤنٹ کے سوال پر گزشتہ کچھ ہفتوں سے یروشلم میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ یہ مسلمانوں کےلیے مقدس مقام ہے جسے مسلمان مسجد اقصی کہتے ہیں۔ اِس مقام کو یہودی اور مسلمان دونوں متبرک سمجھتے ہیں جِس کا انتظام اردن کے پاس ہے۔
جان کیری نے کہا ہےکہ تمام فریقین نے اُنھیں اِس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ محض لفاظی سے اجتناب کرتے ہوئے امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ تاہم، کیری نے اِن اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں