دیالہ کے متعدد قصبے داعش کے زیر کنٹرول

داعش دہشت گرد تنظیم نے عراق کے شہر دیالہ کے متعدد قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے

182066
دیالہ کے متعدد قصبے داعش کے زیر کنٹرول

داعش دہشت گرد تنظیم نے عراق کے شہر دیالہ کے متعدد قصبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تنظیم دیالہ کے السعدیہ، جیلولہ، المنصوریہ اور باکوبا میں واقع اسکولوں میں سے بعض کو اسلحے اور خوراک کے ڈپوؤں کے طور پر استعمال کر رہی ہے
داعش کے عسکریت پسندوں نے عوام کی دریائے فرات تک رسائی کو بھی روک رکھا تھا ،کینیڈا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائی آپریشن کی مدد سے ان عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کوبانی میں داعش اور بعض کُرد گروپوں کے درمیان بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
تِل شعیر پہاڑی پر مورچہ بند آزاد شامی فوجی یونٹوں نے قریبی دیہاتوں پر بھی کہ جہاں داعش مورچے سنبھالے ہوئے ہے بھاری فائرنگ کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے کہا ہے کہ ہم عراق میں داعش کے ساتھ مصروف جنگ فورسز کی تربیت کے لئے ماہر فوجیوں کو بھیج سکتے ہیں۔
عراقی فوجیوں کی تربیت کے لئے علاقے میں ماہر فوجیوں کو بھیجنے والا دوسرا ملک برطانیہ ہے۔
یہ برطانوی فوجی بغداد میں امریکی مرکز میں فرائض ادا کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں