مسجد اقصیٰ کے لئے "عمومی مہم" کی اپیل

عالمی مسلمان علماء یونین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے "عمومی مہم" چلانے کی اپیل کی ہے

179448
مسجد اقصیٰ کے لئے "عمومی مہم" کی اپیل

عالمی مسلمان علماء یونین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے "عمومی مہم" چلانے کی اپیل کی ہے۔
یونین کے سربراہ یوسف القارداوی اور سیکرٹری جنرل علی کھاراداع کے دستخطوں کے ساتھ جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کی بیت المقدس اور مسجد اقصٰی میں بے حرمتیوں کے مقابل مسلمانوں کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ "مسجد اقصیٰ کا تحفظ اور زمانی و مکانی حیثیت سے دو حصوں میں تقسیم کے سدباب کے لئے ہم تمام مسلمانوں سے مہم چلانے کی اپیل کرتے ہیں"۔
بیان میں بیت المقدس کے عوام سےمسجد اقصیٰ میں فوجی ریڈ کے خلاف پہرہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور عرب اور مسلمان ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لئے اپنے اوپر عائد ہونے والی تاریخی ذمہ داری کو پورا کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں