عراق: اتحادی فوج کی کاروائی اکسٹھ عسکریت پسند ہلاک

مغربی اور شمالی عراق پر اتحادی فوجوں کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اکسٹھ جنگجو ہلاک کر دیئے گئے

152868
عراق: اتحادی فوج کی کاروائی اکسٹھ عسکریت پسند ہلاک

مغربی اور شمالی عراق پر اتحادی فوجوں کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اکسٹھ جنگجو ہلاک کر دیئے گئے۔
عراقی فوج کے الجزیرہ اور البدیعہ نامی آپریشنز کے روح رواں جنرل ضیا کاظم کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کے طیاروں نے الانبار صوبے میں داعش کے ایک قا فلے پر حملہ کیا جس مین تیس جنگجو ہلاک کر دیئے گئے۔
کاظم نے بتایا کہ قافلے میں بیس گاڑیوں کے علاوہ دو ٹینک اور دو آئل ٹینکر تباہ کر دیئے گئے۔
اس دوران، پشمرگی دستوں کے کمانڈر لیفٹنٹ شیرزاد زاحولی کے مطابق اتحادی فوج کے طیاروں نے موصل سے پچپن کلو میٹر دور کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے داعش کے گیارہ عسکریت پسند ہلاک کر دیئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں