اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بلواسطہ مذاکرات

مذاکرات میں کئی اہم معاملات پر غور کیا جائیگا۔ خاصکر غزہ کے فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کو زیر بحث لایا جائیگا

134475
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بلواسطہ مذاکرات

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہوں گے۔
مصری وزارت خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی، قیدیوں کی رہائی سمیت ہوائی اڈے او ر بندر گاہ کی تعمیر پر بات چیت، اور فلسطینی مصالحتی حکومت کو رقوم کی منتقلی کی طرح کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔
اسرائیل نے سالہا سال سے اپنے زیر محاصرہ ہونے والے غزہ پر سات جولائی کو فضائی اور سترہ جولائی کو خشکی سے حملوں کو شروع کیا تھا۔ یہ حملے 26 اگست کو طرفین کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں