عراق:کار بم دھماکہ: دس افراد ہلاک درجنوں زخمی

عراق میں آج ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم دس افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوگئے

104144
عراق:کار بم دھماکہ: دس افراد ہلاک درجنوں زخمی

عراق میں آج ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم دس افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ شیعہ اکثریتی آبادی والے نیو بغداد نامی علاقے میں ہوا صبح کے وقت ہوا جب لوگوں کی وہاں کاصی بھیڑ جمع تھی۔
ایک روز قبل بھی عراق میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اہل ِ تشیع کی ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عراق میں رواں سال تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا اور اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں کہ جب کہ دولت اسلامیہ برائے عراق و شام کے شدت پسندوں نے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں بہت سے علاقوں پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں