مغربی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدہ فی الوقت ممکن نہیں:ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ آئندہ چار ماہ تک ایران اور مغربی ممالک کے درمیان تہران کے جوہری تنازعہ پر کسی قسم کے جامع معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے

95465
مغربی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدہ فی الوقت ممکن نہیں:ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ آئندہ چار ماہ تک ایران اور مغربی ممالک کے درمیان تہران کے جوہری تنازعہ پر کسی قسم کے جامع معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بات ویانا میں ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کو محدود کیے جانے سے متعلق تازہ مذاکرات کے اختتام پر ایک انٹرویو میں کہی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام کے بارے میں حتمی اور جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اس میں کم سے کم چار ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جواد ظریف نے کہا کہ جوہری معاملے پر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ہم نے مذاکرات کے آغاز پر ہی یہ جان لیا تھا کہ اگر مغربی ملکوں کا طرز عمل مثبت اور رہا تو ہم جلد ہی کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
گروپ چھ اور ایران کے درمیان پچھلے سات ماہ کے مذاکراتی عمل میں مغرب نے اپنی جانب سے لچک دکھائی ہے۔

امریکہ کے ساتھ ایران کے براہ راست مذاکرات کے سوال پروزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ فی الوقت ایسا ممکن نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں