ترکیہ کی قومی خواتین والی بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

قومی والی بال ٹیم نے 3۔0 سے بلغاریہ کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا حق حاصل کر لیا ہے

2007304
ترکیہ کی قومی خواتین والی بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ترکیہ کی انڈر 17 قومی خواتین والی بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم، سربیا میں منعقدہ بالقان چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بلغاریہ  کے مقابل کورٹ میں اتری۔

ٹیم نے، 25۔11، 25۔22 اور 25۔18 کے ساتھ، تینوں سیٹوں میں بلغاریہ کی ٹیم کو شکست دی اور 3۔0 پوائنٹ کے ساتھ فائنل کھیلنے کا حق حاصل کر لیا ہے۔

فائنل میچ میں، ترکیہ کی انڈر 17 قومی خواتین والی بال ٹیم یونان۔سربیا میچ کی فاتح ٹیم کے مقابل کورٹ میں اترے گی۔



متعللقہ خبریں