ترک تیغ زن کی پہلی کامیابی
تیغ زنی کے عامی مقابلوں میں سیمی فائنل میں میزبان ملک کے اندراس سزاتماری کے ہاتھوں 15-7 سے ہار کر فائنل گنوانے والے قومی کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
2119431
![ترک تیغ زن کی پہلی کامیابی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/2ec3/a421/cfe0/65ffdc154b516.jpg?time=1722045298)
ترک قومی تیغ زن انور یلدرم نے سینئر مردوں کے تیغ زنی کے عالمی کپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ترکیہ کو اس تنظیم میں اپنی تاریخ کا پہلا تمغہ دلایا ہے ۔
ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں منعقدہ تنظیم میں انور یلدرم نے اہم مقابلوں میں اپنے حریف کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں میزبان ملک کے اندراس سزاتماری کے ہاتھوں 15-7 سے ہار کر فائنل گنوانے والے قومی کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یہ تمغہ سینئر کیٹیگری میں عالمی کپ میں ترکیہ کا پہلا تمغہ تھا۔