یورو 2024، اسپین سیمی فائنل کی حد کو بھی پار کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا

میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2۔1 سے شکست دے دی

2161297
یورو 2024، اسپین سیمی فائنل کی حد کو بھی پار کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا

اسپین  نے یورو 2024   کے  فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔۔۔

اسپین نے فرانس کوسیمی فائنل میں شکست دے کر یورو 2024 کے فائنل میں جگہ بنالی ۔

میونخ میں کھیلے گئے میچ کے 9ویں منٹ میں  فرانس نے گول کر کے 1-0  کی برتری حاصل کر لی۔

اسپین نےہمت نہ ہارتے ہوئے 21ویں منٹ میں لامین یامل اور 25ویں منٹ میں ڈینی اولمو کے گولوں کے ساتھ محض  4 منٹ میں 2۔ ایک کے اسکور سے  میچ کا پانسا بدل دیا۔

دوسرے ہاف میں   مزید گول نہ ہوا، اس طرح یہ میچ  اسپین کی 2 ۔ ایک کی برتری کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا۔

اس نتیجے کے ساتھ اسپین نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 



متعللقہ خبریں