ترکیہ کے کلب سامسن سپور نے سپر لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

سامسن سپور نے  لیگ کے مکمل ہونے سے 4 ہفتے قبل ہی چمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

1983778
ترکیہ کے کلب سامسن سپور نے سپر لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا
samsunspor kutlama irem.jpg
samsunspor kutlama.jpg
samsunspor kutlama 2.jpg

ترکیہ سپر لیگ  کے لیے کوالیفائی کرنے والے سامسن سپورٹس کلب نے کپ وصول کر لیا۔

سپور ٹوٹو  فرسٹ لیگ  کے  34 ویں ہفتے کے میچ میں انقرہ کیچی اورین  گیوجو  کو ایک کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دینے والی    سامسن سپور نے  لیگ کے مکمل ہونے سے 4 ہفتے قبل ہی چمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کپ تقریب میں وزیر تجارت مہمت مش، ترکیہ فٹ بال فیڈریشن کے  سربراہ مہمت بیوک ایکشی، سامسن سپور کے صدر یوکسیل یلدرم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران   پاپ سنگر  ارم دیریجی  نے کانسرٹ پیش کیا۔

کپ وصول کرنے والی ٹیم نے   اپنے شائقین کے ہمراہ  خوشیاں منائیں۔

 



متعللقہ خبریں