ترک قومی ٹیم نے ورلڈ بلیئرڈ چمپین شپ جیت لی

جرمن  شہر ویرسن میں منعقدہ چیمپئن شپ میں جہاں 16 ممالک نے حصہ لیا، ترک قومی ٹیم کا مقابلہ بالترتیب امریکہ، یونان اور جاپان سے ہوا

1959058
ترک قومی ٹیم نے ورلڈ بلیئرڈ چمپین شپ جیت لی

ترک قومی ٹیم جس کی نمائندگی سمیع سائگن ایر اور طائفون تاش دیمر نے کی، نے بلیئرڈز ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں اپنے سویڈش ٹیم  کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

یہ ترکیہ کا مسلسل تیسرا عالمی چیمپئن  ٹائٹل ہے ا ور مجموعی طور پر  اس نے سات بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

جرمن  شہر ویرسن میں منعقدہ چیمپئن شپ میں جہاں 16 ممالک نے حصہ لیا، ترک قومی ٹیم کا مقابلہ بالترتیب امریکہ، یونان اور جاپان سے ہوا۔

امریکہ اور جاپان کو شکست دینے اور یونان کے ساتھ ڈرا کرنے والی قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں یونان اور سیمی فائنل میں ہالینڈ کو چیمپیئن شپ سے باہر کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

فائنل میں ترکی کا مقابلہ سویڈن سےہوا۔جسے اس نے 40 ۔ 26 کے اسکور سے جیت لیا۔

 



متعللقہ خبریں