"ترکیہ جسدِ واحد" امدادی مہم میں کھیلوں کی دنیا بھی پیش پیش

مجھے یقین ہے کہ امدادی مہم میں جمع ہونے والی خطیر امدادی رقوم سابقہ سب ریکارڈ توڑ ڈالیں گی اور ہماری ملّت  ایک دفعہ پھر اپنی فراخ دِلی و سخاوت کو ثابت کر دے گی: صدر ایردوان

1947068
"ترکیہ جسدِ واحد" امدادی مہم میں کھیلوں کی دنیا بھی پیش پیش

ترکیہ وسیع پیمانے کی امدادی مہم کے ساتھ ا پنے زخموں پر مرہم رکھ رہا ہے۔

"ترکیہ جسدِ واحد" کے عنوان سے ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلوں کی مشترکہ نشریات کے ساتھ شروع کی گئی امدادی میں کئی بلین لیرا امدادی رقوم جمع کی گئی ہیں۔

کھیل کی دنیا سے بھی 4 بڑے فٹبال کلبوں کے سربراہان اور معروف کھلاڑیوں سمیت صدر رجب طیب ایردوان نے  بھی ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے مشترکہ نشریات میں شرکت کی ۔

ٹیلی فون پر گفتگو میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ امدادی مہم میں جمع ہونے والی خطیر امدادی رقوم   سابقہ سب ریکارڈ توڑ ڈالیں گی اور ہماری ملّت  ایک دفعہ پھر اپنی فراخ دِلی و سخاوت  کو ثابت کر دے  گی"۔

کھیلوں کی دنیا سے بیشکتاش فٹبال کلب کے سربراہ احمد نور چیبی، فینر باہچے فٹبال کلب کے سربراہ علی کوچ، گالاٹا سرائے فٹبال کلب کے سربراہ دُرسُن اوزبیک اور ترابزون سپور فٹبال کلب کے سربراہ احمد آغااولو  نے بھی  ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے خصوصی امدادی مہم نشریات میں شرکت کی اور زلزلہ زدگان کے لئے عطیات کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی فٹبالروں  میں سے آلطائے بائندر، جینک توسن اور کرم آق ترک اولو جیسے اسماء نے بھی امدادی مہم میں شرکت کی اور امدادی رقوم عطیہ کیں۔

ترکیہ فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہمت بیوک ایکشی نے بھی ٹیلی فون کر کے امدادی نشریات میں شرکت کی ا ور ایک ملین لیرا عطیہ کئے۔

"ترکیہ جسدِ واحد" امدادی مہم مشترکہ نشریات میں اندرون اور بیرونِ ملک سے امدادی رقوم بارش  کی طرح برس پڑیں  اور کئی ملین لیرا امداد جمع ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں