گلاتا سرائے نے مضبوط خریف ترابزون سپور کو شکست دے دی

گلاتاسرائے کی جانب سے  18 ویں اور 53 ویں منٹ میں  گول کیے گئے جبکہ  مہمان ٹیم نے  اپنا واحد گول   12 ویں سیکنڈ میں کیا

1942448
گلاتا سرائے نے مضبوط خریف ترابزون سپور کو شکست دے دی

گلاتا سرائے  نے سپور ٹوٹو سپر لیگ  کے  23 ویں  ہفتے کے میچ میں  ترابزون سپور کو  2۔ 1 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے  لیگ میں اپنی لیڈر شپ کو برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب  ترابزون  سپور   کی خریف   ٹیموں کے  ہوم گراونڈز میں یہ  چھٹی شکست ہے۔

گلاتاسرائے کی جانب سے  18 ویں اور 53 ویں منٹ میں  گول کیے گئے جبکہ  مہمان ٹیم نے  اپنا واحد گول   12 ویں سیکنڈ میں کیا۔

اوپر تلے 12 ویں میچ میں   فتح یاب رہنے والے   گلاتاسرائے    54 پوائنٹس کے ساتھ سپر لیگ میں لیڈر ہے۔

گلاتا سرائے اور ترابزون کا اس سیزن  کا پہلا میچ  صفر۔ صفر   کے اسکور سے برابر رہا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں