ناومی اوساکا آسٹریلیئن اوپن میں نہیں کھِلیں گی

بتایا گیا ہے کہ، سال 2019 اور 2021 میں چیمپیئن بننے والی اوساکا  کے سولہ جنوری کو منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کرنے پر اب اُن کی جگہ یوکرین کی کھلاڑی ڈیانا یاستریمسکا حصہ لیں گی

1929901
ناومی اوساکا آسٹریلیئن اوپن میں نہیں کھِلیں گی

دو بار  جیتنے والی جاپانی ٹینس اسٹار ناومی اوساکا   اپنے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلیئن اوپن میں نہیں کھیلیں گی ۔

 بتایا گیا ہے کہ، سال 2019 اور 2021 میں چیمپیئن بننے والی اوساکا  کے سولہ جنوری کو منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کرنے پر اب اُن کی جگہ یوکرین کی کھلاڑی ڈیانا یاستریمسکا حصہ لیں گی ۔

 طویل عرصے سے  ذہنی دباو کی شکار  پچیس سالہ دنیا کی نمبر ون  ٹینس کھلاڑی  نے آخری بار گزشتہ سال ستمبر کے دوران ٹوکیو میں کھیلے گئے پین پیسیفک اوپن ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا مگر وہ  دوسرے مرحلے میں نہیں کھیل سکی تھیں۔

سال 2018 اور 2020 میں امریکن اوپن سمیت چار عدد گرانڈ سلام جیتنے والی اوساکا کی عالمی پوزیشن کم ہو کر بیالس ویں نمبر تک پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل مردوں کے سنگل مقابلے کے لیے عالمی نمبر ون اسپین کے کارلوس الکراز اور خواتین کے سنگل مقابلوں کےلیے  امریکہ کی  وینس ویلیئمز نے بھی زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیئن اوپن کے مقابلوں میں حصہ لینے سے معذوری ظاہر کر دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں