ارجنٹائن عالمی فٹ بال کپ کے فائنل میں

ارجنٹائن کی ٹیم قطر میں جاری فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے  جس نے  گزشتہ شب دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں کرویشیا کو تین صفر سے شکست دی ہے

1918557
ارجنٹائن عالمی فٹ بال کپ کے فائنل میں

ارجنٹائن کی ٹیم قطر میں جاری فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے  جس نے  گزشتہ شب دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں کرویشیا کو تین صفر سے شکست دی ہے۔

سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کی طرف سے جولین الواریز نے دو گول اور لیونل میسی نے پینلٹی پرایک گول کیا تھا۔

ٹورنا منٹ کے آخری دومراحل میں جاپان اور برازیل کو پینلٹی پر شکست دینے والی کرویشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی صاف ستھری پاس کاری بھی ارجنٹائن کے پرعزم دفاع میں کوئی حقیقی دراڑ ڈالنے میں ناکام رہی۔

اس کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اپنا روایتی مسحور کن کھیل پیش کیا  اُنہتر ویں منٹ میں الواریز نے ارجنٹائن کی طرف سے تیسرا گول کردیااس کے بعد میچ کے اختتام تک کرویشیا کی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔.

واضح رہے کہ کروشیا کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ سیمی فائنل کھیل رہی تھی۔

سال2018 میں اس نے سیمی فائنل میں انگلستان کو شکست دی تھی لیکن فائنل میں اسے فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب فاتح ارجنٹائن کا مقابلہ آج فرانس اورمراکش کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں