قطر میں فیفا عالمی کپ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز

امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فیفاعالمی کپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں نےتمام قومیتوں اور عقائد کے لوگوں کو جمع کردیا ہے

1908520
قطر میں فیفا عالمی کپ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز
FIFA World Cup Qatar 2022  5
FIFA World Cup Qatar 2022 4
FIFA World Cup Qatar 2022 3
FIFA World Cup Qatar 2022 2
FIFA World Cup Qatar 2022 erdogan

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے البیت اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب میں فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فیفاعالمی کپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں نےتمام قومیتوں اور عقائد کے لوگوں کو جمع کردیا ہے۔

انھوں نے خیمے کی شکل کے البیت اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے عرب دنیا سے، میں  عالمی کپ 2022 میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔یہ کتنا پیارا سماں ہے کہ لوگ اپنے تنوع کا جشن منانے کے لیے انہیں تقسیم کرنے والی چیزوں کو ایک طرف رکھ سکتے ہیں اورفٹ بال کا ٹورنامنٹ ان سب کو ایک ساتھ لاتا ہے

میزبان قطراور ایکواڈور کے درمیان پہلے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان اور مصر، ترکیہ اورالجزائرکے صدورکے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس بھی موجود تھے۔

میچ کے آغاز کے وقت البیت اسٹیڈیم میں بہت سی نشستیں ابھی خالی تھیں اورایکسپریس وے پرٹریفک پھنس جانے کی وجہ سے لوگ بروقت پہنچ نہیں پائے تھے۔

 



متعللقہ خبریں