عالمی کیرمبول بلیئرڈ چمپئین شپ کا فاتح ترکیہ

عالمی کیرمبول بلیئرڈ چمپئین شپ میں ترکیہ کے قومی کھلاڑی تائیفون تاشدیمیرطلائی تمغہ جیت کر عالمی  چمپئین قرار پائے

1905800
عالمی کیرمبول بلیئرڈ چمپئین شپ کا فاتح ترکیہ

عالمی کیرمبول بلیئرڈ چمپئین شپ میں ترکیہ کے قومی کھلاڑی تائیفون تاشدیمیرطلائی تمغہ جیت کر عالمی  چمپئین قرار پائے ہیں۔

جنوبی کوریا کے شہر ڈونگائی میں منعقدہ چمپئین شپ کے فائنل میں تائیفون  اپنے ہسپانوی رقیب 'روبن لیگازپی' کے مقابل آئے۔

تائیفون اپنے رقیب لیگازپی کو 50۔14 سے شکست دے کر عالمی چمپئین قرار پائے ہیں۔

تائیفون کی اس کامیابی سے ترکیہ نے 19 سال بعد عالمی کیرمبول بلیئرڈ  چمپئین شپ میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔

آخری طلائی تمغہ 2003 میں 'سمیع سائیگن ار' نے جیتا تھا۔



متعللقہ خبریں