"ہم ایسے اقدامات کرتے رہیں گے جو ترکیہ کو کھیلوں کے ملک  کی حیثیت دلائیں گے۔" ایردوان

ہم بطور ترکیہ  اسی مفاہمت کے ساتھ میزبانی کردہ  کھیلوں کے بین الاقوامی  مقابلوں  کی وساطت سے  بنی نو انسانوں  کے  برخلاف اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے  کی  کوشش کر رہے ہیں

1897879
"ہم ایسے اقدامات کرتے رہیں گے جو ترکیہ کو کھیلوں کے ملک  کی حیثیت دلائیں گے۔" ایردوان

صدر رجب طیب   ایردوان نے انطالیہ میں منعقدہ  یورپی کونسل کے 17 ویں کھیلوں کے وزرا کے اجلاس کو ایک ویڈیو پیغام  بھیجا۔

ترکیہ میں کونسل آف یورپ کے رکن ممالک کے کھیلوں کے ذمہ دار وزراء کی میزبانی کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے ایردوان نے کہا، "ہم ایسے اقدامات کرتے رہیں گے جو ترکیہ کو کھیلوں کے ملک  کی حیثیت دلائیں گے۔"

کھیل کے دوستی و امن کا پیغام دینے پر   زور دینے والے جناب ایردوان  کا کہنا تھا کہ " جھڑپوں اور جنگوں کے عالمی ایجنڈے کو مصروف رکھنے والے ان ایام میں  ہم کھیلوں کے   بغلگیر ہونے اور  دوستی کو پختہ کرنے والے  پہلووں کی اشد ضرورت محسوس کرتے ہیں ۔   ہم بطور ترکیہ  اسی مفاہمت کے ساتھ میزبانی کردہ  کھیلوں کے بین الاقوامی  مقابلوں  کی وساطت سے  بنی نو انسانوں  کے  برخلاف اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے  کی  کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں