ترکی کے ریسلر 3 طلائی اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ چھا گئے

بحیرہ روم گیمز کے تیسرے دن ترکی کی گریکو رومن قومی ریسلنگ ٹیم نے 3 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر اپنی دھاک بٹھا دی

1849055
ترکی کے ریسلر 3 طلائی اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ چھا گئے
Murat Fırat.jpg
Osman Yıldırım.jpg
Osman Yıldırım.jpg
Murat Fırat.jpg

بحیرہ روم گیمز  کے تیسرے دن ترکی کی گریکو رومن قومی ریسلنگ ٹیم نے 3 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر اپنی دھاک بٹھا دی۔

کرم کمال نے 60 کلو کی کیٹیگری میں اپنے فرانسیسی حریف کو ایک منٹ اور 19 سیکنڈ میں تکنیکی برتری  کے ساتھ شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

مراد فرات ، 67 کلو کی کیٹیگری میں، میزبان ملک الجزائر کے ریسلر  کو 7۔6 سے شکست دے کر  چیمپئن قرار  پائے۔

130 کلو کی کیٹیگری میں عثمان یلدرم نے مصری حریف کو 5۔1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

87 کلو کی کیٹیگری میں علی عثمان  اپنے فرانسیسی حریف کو 4۔0 سے شکست دے کر تیسرے نمبر پر رہے۔



متعللقہ خبریں