انڈین ویلز میں عالمی چمپین نیدال کو شکست

فرٹز نے نیدال کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کر ماسٹرز ٹورنامنٹس میں اپنا پہلا سنگلز ٹائٹل اور سنگلز میں اپنے کیریئر کا دوسرا ٹائٹل جیت

1799248
انڈین ویلز میں  عالمی چمپین نیدال کو شکست
Iga Swiatek  Maria Sakkari.JPG

انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز میں امریکی ٹیلر فرٹز اور ویمنز میں پولینڈ کی ایگا سویٹیک نے جیت لیا۔

امریکی شہر انڈین ویلز، کی میزبانی میں جاری ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں تین ٹائٹل جیتنے والے ہسپانوی رافیل نیدال اور میزبان ملک کے ٹیلر فرٹز مد مقابل آئے۔

فرٹز نے نیدال کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کر ماسٹرز ٹورنامنٹس میں اپنا پہلا سنگلز ٹائٹل اور سنگلز میں اپنے کیریئر کا دوسرا ٹائٹل جیتا۔

اس سیزن میں کھیلے گئے تمام 20 گیمز جیتنے والے نیدال کا یہ سلسلہ اس شکست کے بعد ٹوٹ گیا۔

خواتین کے سنگلز میں انڈین ویلز میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے والی ایگا سویٹیک اور ماریہ ساکاری کا آمنا سامنا ہوا۔

پولش سویٹیک نے اپنے یونانی حریف کو 1 گھنٹہ 20 منٹ کے بعد صفر کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دے دی۔

اس طرح سویٹیک نے اس سیزن میں اپنا دوسرا سنگلز ٹائٹل اور اپنے کیریئر کا 5واں سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔



متعللقہ خبریں