ونٹر اولمپکس کا میلہ ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کے چینلز پر سجے گا
4 تا 20 فروری کو منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں 90 ممالک کے تقریباً 3,000 کھلاڑی حصہ لیں گے
1769768
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے 2022 کے سرمائی اولمپکس شروع ہونے میں اب آخری 7 دن باقی بچے ہیں۔
4 تا 20 فروری کو منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں 90 ممالک کے تقریباً 3,000 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اولمپکس مقابلوں کو TRT کے چینلز پر نشر کیا جا ئیگا۔
کھیلوں کے آغاز سے ایک ہفتہ پیشتر اولمپک تیاریوں کے آثارات کا پورے دارالحکومت بیجنگ میں مشاہدہ ہو رہا ہے۔
سڑکیں اور گلیاں سرمائی اولمپکس کے بارے میں بل بورڈز اور سجاوٹ سے ڈھکی ہوئی ہیں۔
شہر کے مرکز کے شمال میں، اولمپک پارک کے علاقے کو کہ جہاں بیجنگ نیشنل اسٹیڈیم اور بیجنگ اولمپک ٹاور واقع ہیں کو اس موقع کی مناسبت سے منور کیا گیا ہے۔
سرمائی اولمپکس کا جوش و خروش TRT SPOR، TRT SPOR Yıldız اور trtspor.com.tr پر ملاحظہ کیا جا سکے گا۔