الجزائری فٹ بالر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گیا
الجزائر کی دوسری فٹ بال لیگ میں اے ایس ایم اوران کی مہمان ٹیم مولودیہ سعیدہ کے کپتان سفیان لوکار میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے
1752651

الجزائر کی دوسری فٹ بال لیگ میں اے ایس ایم اوران کی مہمان ٹیم مولودیہ سعیدہ کے کپتان سفیان لوکار میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔
مقامی پریس کے مطابق،میچ کے چھبیسویں منٹ میں گول کیپر سے ٹکرانے سے زخمی ہونے والے لوکار دوبارہ سے کھیل میں شامل ہوئے مگر پیتیسویں منٹ پر دوبارہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس سے وہ انتقال کر گئے۔