فنیر باہچے کی اوپر تلے تیسری کامیابی، ٹرکش سپر لیگ

آخری تین میچ میں فتح حاصل کرنے والے فنیر باہچے 8 میچوں کے بعد 19 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے

1714159
فنیر باہچے کی اوپر تلے تیسری کامیابی، ٹرکش سپر لیگ

ترک کلب فنیر باہچے نے سپر لیگ کے 8 ویں ہفتے کے میچ میں قاسم پاشا کو 2۔ایک کےا سکور سے شکست دیتے ہوئے  لیگ میں  اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

فنیر باہچے اور قاسم پاشا فنیر باہچے کے ہوم گراؤنڈ میں مدِ مقابل آئے۔ میچ کے 16 ویں منٹ میں   فنیر باہچے نے گول کرتے ہوئے  کھیل پر اپنا پلہ بھاری کر لیا   جبکہ دوسرا گول  پہلے ہاف کے آخری لمحات میں  ہوا۔

رقیب ٹیم نے دوسرے ہاف میں ایک گول کیا تاہم  یہ شکست سے نہ بچ سکی۔

آخری تین میچ میں فتح حاصل کرنے والے فنیر باہچے 8 میچوں کے بعد 19 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

 



متعللقہ خبریں