ترک فٹ بال کلب سے ایتھنز میں نارواسلوک،ٹیم ہوائی اڈے سے ہی واپس آ گئی

امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ ترک کلب گلاتا سرائے یونانی کلب کے ساتھ ایک خصوصی میچ کےلیے ایتھنز روانہ ہوئی جہاں ٹیم کے کورونا کے خلاف پی سی آر ٹیسٹس کومسترد کرتے ہوئے دوبارہ سے ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا جو کہ نیک نیتی سے کوسوں دور ایک حرکت

1674468
ترک فٹ بال کلب سے ایتھنز میں نارواسلوک،ٹیم ہوائی اڈے سے ہی واپس آ گئی

ترکی نے یونانی فٹ بال کلب اولیمپیاکوس کے ساتھ کھِلے جانے والے ایک میچ کے لیے ایتھنز میں موجود ترک کلب گلاتا سرائے کے ساتھ ناروا سلوک پر تنقید کی ہے۔

 اس حوالے سے امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ ترک کلب گلاتا سرائے یونانی کلب کے ساتھ ایک خصوصی میچ کےلیے ایتھنز روانہ ہوئی جہاں ٹیم کے کورونا کے خلاف پی سی آر ٹیسٹس کومسترد کرتے ہوئے دوبارہ سے ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا جو کہ نیک نیتی سے کوسوں دور ایک حرکت تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے پر احتجاجاْ ترک کلب واپس ترکی آ گیا ہے، یونان کی ہمارے اس صف اول کے کلب کے ساتھ اس قسم کا برتاو ناقابل قبول ہے اور جو یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ یونان کو شعبہ کھیل سے وابستہ  جذبہ خیر سگالی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں