خدا حافظ 10 نمبر۔ پُرسکون ابدی  نیند کی خواہش کے ساتھ: چاوش اولو

دنیا کو دئیے گئے تمام خوبصورت لمحات اور عالمی فٹبال میں کردار پر تمھارا بہت بہت شکریہ: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1534578
خدا حافظ 10 نمبر۔ پُرسکون ابدی  نیند کی خواہش کے ساتھ: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ارجنٹائن کے افسانوی فٹبالر ڈئیگو آرمانڈو میرا ڈونا  کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ہسپانوی زبان میں جاری کردہ ٹویٹ میں چاوش اولو نے  "خدا حافظ 10 نمبر۔ پُرسکون ابدی  نیند کی خواہش کے ساتھ" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

چاوش اولو نے میراڈونا کی10 نمبر  کی شرٹ میں تصویر بھی شئیر کی ہے اور کہا ہے کہ "دنیا کو دئیے گئے تمام خوبصورت لمحات اور عالمی فٹبال میں کردار پر تمھارا بہت بہت شکریہ"۔

واضح رہے کہ میرا ڈونا کل بیونس آئرس کے شہر ٹیگرے میں دل اور پھیپھڑوں  کی بیماریوں کی وجہ سے وفات پا گئے تھے۔

ماہ نومبر  کے آغاز میں 60 سالہ میرا ڈونا کے دماغ کا آپریشن ہوا اور 8 دن کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

ان کی وفات پر ارجنٹائن حکومت نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صدر البرٹو فرنینڈز  نے کہا ہے کہ میراڈونا کی نعش کو صدارتی  پیلس 'کاسا روساڈا'  لایاجائے گا اور جنازے کی رسومات بھی یہیں ادا کی جائیں گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عوام کو جنازے کی رسومات میں شمولیت کی اجازت ہو گی اور جنازے میں ایک ملین افراد کی شرکت متوقع ہے۔  



متعللقہ خبریں