ٹوکیو 2020 اولمپکس سال 2021 تک ملتوی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی  نے سال 2021 میں بھی ٹوکیو ۔2020 کے نام سے کھیلوں کا انعقاد ہونے کا اعلان کیا ہے

1384707
ٹوکیو 2020 اولمپکس سال 2021 تک ملتوی

کورونا کی  وبا کے باعث ٹوکیو 2020 اولمپکس سرکاری طور پر 2021 تک ملتوی کرد ی گئیں ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے اعلان کیا ہے کہ ملتوی کیے جانے کے معاملے پر مطابقت قائم ہو گئی ہے  اور اب یہ عالمی مقابلےآئندہ برس منعقد ہوں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی  نے سال 2021 میں بھی ٹوکیو ۔2020 کے نام سے کھیلوں کا انعقاد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سن 1896 میں شروع ہونے والے اولمپک مقابلے جنگ ِ عظیم اول اور دوئم  کے دوران منعقد نہیں ہوئے تھے، تا ہم ان کا التوا پہلی بار عمل میں آرہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں