"ہیلی کاپٹر حادثہ" سابقہ باسکٹ بال اسٹار کوبے برائنٹ اپنی بیٹی کے ہمراہ ہلاک

امریکی شہر لاس اینجلس کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں باسکٹ بال کے  سابقہ امریکی مایہ ناز اسٹار کھلاڑی کوبی برائنٹ، اُن کی 13سالہ بیٹی جیانا اور دیگر 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1347799
"ہیلی کاپٹر حادثہ"  سابقہ باسکٹ بال اسٹار کوبے برائنٹ اپنی بیٹی کے ہمراہ ہلاک

امریکی شہر لاس اینجلس کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں باسکٹ بال کے  سابقہ امریکی مایہ ناز اسٹار کھلاڑی کوبی برائنٹ، اُن کی 13سالہ بیٹی جیانا اور دیگر 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوبے برائنٹ لاس اینجلس لیکرز کے لیے پانچ ٹرافیاں جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر باراک اوباما نے کوبی برائنٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لاس اینجلس سے 65 کلو میٹر شمال مغرب میں کاسا بلانکا شہر میں گر کر تباہ ہوا  جس میں  سوار  کوبے برائنٹ اور ان کے ساتھ دیگر چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔

 یاد رہے کہ کوبےبرائنٹ نے لاس اینجلس لیکرز کے لیے پانچ  دفعہ  قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتی اور اپنے 20 سالہ  پیشہ وارانہ کھیل میں 18 مرتبہ ٹیم کا حصہ رہے۔



متعللقہ خبریں