ترکی کے ہاتھوں البانیہ کو شکست، ترکی کی گروپ میں لیڈرشپ برقرار

صدر رجب طیب ایردوان  کی جانب سے البانیہ کو شکست دینے والی ترک قومی ٹیم کوتہنیتی پیغام

1286767
ترکی کے ہاتھوں البانیہ کو شکست، ترکی کی گروپ میں لیڈرشپ برقرار

ترک قومی فٹ بال ٹیم  نے 2020 یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ میچوں  کے سلسلے میں کل شام البانیہ کوایک۔صفر کے اسکور سے شکست دے دی۔

ایچ گروپ میں  کھیلا جانے والے یہ میچ ترکی کی میزبانی میں استنبول میں کھیلا گیا۔

ترک ٹیم نے 90 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے گروپ میں اپنی لیڈرشپ کو برقرار رکھا ہے۔

ترکی نے ایچ گروپ میں 6 میچوں  میں فتح جبکہ ایک میں ناکامی کے بعد مجموعی طور پر 18 پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرائے ہیں۔  ترکی کے بعد فرانس  دوسرے نمبر پر ہے جس کے بھی 18 پوائنٹس ہیں۔

ترکی اب کے بعد کا میچ 14 اکتوبر کو فرانس سے  اس کے ہوم گراونڈ میں کھیلے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے البانیہ کو شکست دینے والی ترک قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، صدر نے کھلاڑیوں  سے ٹیلی فون پر بات بھی کی۔

ترکی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نہات اوزدیمر، قومی ٹیم کے کوچ شینول گونیش اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں موجود ہونے کے وقت یہ ٹیلی فونک ملاقات سر انجام پائی جس دوران صدرِ ترکی نے گول کے بعد ترک فوجیوں کو سلام پیش کیے جانے کو بھی بامعنی  قرار دیا۔

 

 



متعللقہ خبریں