ترکی نے مولڈووا کو 4 گولوں سے شکست دے دی

میچ کے دوسرے ہاف کو صدر ترکی رجب طیب ایردوان نے بھی اسٹیڈیم آتے ہوئے دیکھا

1170668
ترکی نے مولڈووا کو 4 گولوں سے شکست دے دی
FOTO_18020937_250320192058130000_R_SPO_20190325000000_aa-picture-20190325-18020937.jpg
FOTO_18020793_250320192049180000_R_SPO_20190325000000_aa-picture-20190325-18020793.jpg
FOTO_18020195_250320191946330000_R_SPO_20190325000000_aa-picture-20190325-18020195.jpg

ترک قومی  فٹ بال ٹیم نے مولڈووا کو صفر کے مقابلے میں 4 گولوں سے  شکست دے دی ۔

ترکی کی جانب سے حسن علی، کھان  آئیحان اور جینک  توسن نے کیے۔

اس طرح ترکی یورو2020 یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ ایچ۔ گروپ میں   6 پوائٹنس  کے ساتھ دوسرے  نمبر پر ہے۔

ایسکی شہر میں  کھیلے گئے اس میچ میں ترکی کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا اور اس نے پہلا گول 24 ویں منٹ میں کیا ، جس کے صرف دو منٹ بعد ہی  ترکی نے دوسرا گول کرتے ہوئے حریف ٹیم کے حوصلے پست کر دیے۔

دوسرے ہاف میں ترکی نے مزید 2 گول کرتے ہوئے فتح اپنے کر لی۔

قومی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل نیو زی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں دہشت گرد حملے میں  شہید ہونےوالے داود نبی کے الفاظ "ہیلو ، برادر"  تحریر پر مبنی  پین کارڈز اٹھاتے ہوئے  سانحہ نیو زی لینڈ کے  متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

میچ کے دوسرے ہاف کو صدر ترکی رجب طیب ایردوان نے بھی اسٹیڈیم آتے ہوئے دیکھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں