لائریوس ایوارڈز تقریب میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب

سال 2018 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عالمی کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے

1148093
لائریوس ایوارڈز تقریب میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب
2019-02-18T204750Z_872628675_RC1D503CFFA0_RTRMADP_3_LAUREUS-AWARDS.JPG
2019-02-18T213702Z_1621979445_RC178211D050_RTRMADP_3_LAUREUS-AWARDS.JPG

لائریوس  ورلڈ سپورٹس ایوارڈ ز مستحقین کے حوالے کردیے گئے۔

سن 2018  پر اپنی مہر ثبت کرنے والے کھلاڑیوں کو  موناکو میں منعقدہ تقریب کے دوران  ایورڈز سے نوازا گیا۔

بہترین ٹیم کا ایوارڈ فرانسیسی قومی فٹ بال ٹیم کو عطا کیا گیا۔

یاد رہے کہ فرانس نے گزشتہ برس روس میں منعقدہ عالمی فٹ بال کپ میں چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ ایوارڈ ٹیم کے کوچ دیدیئر  دسشامپ نے وصول کیا۔

سال کی خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ امریکی جمانسٹک  کھلاڑی سیمون بائلز نے جیتا، جنہوں نے  2018 میں دوہا میں منعقدہ  عالمی چمپین شپ میں 4 طلائی تمغے جیتے تھے۔

مرد کھلاڑیوں میں  یہ ایوارڈ نوواک دژو کووچ  کو دیا گیا جو کہ ومبلڈن اور امریکن اوپن  کے فاتح تھے۔

گزشتہ برس  سرعت سے ریٹنگ میں اضافہ کرنے والی  جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا    کو بھی ایوارڈ عطا کیا گیا جنہوں نے  امریکن اوپن  کے فائنل میں سیرینا ویلیمز  کو شکست دیتے ہوئے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

برطانوی فٹ بال کلب آرسینال کے سابق کوچ آرسینے وینگر کو  تا حیات احسن کارکردگی ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں