فرانس عالمی چمپین

روس میں کھیلے گئے عالمی فٹ بال کپ کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو 4 ۔ 2 کے اسکور سے شکست دے دی

1012981
فرانس عالمی چمپین

فرانس نے عالمی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ کروشیا اور فرانس کے بیچ کھیلا گیا ،  میچ  کے پہلے  ہاف میں  فرانس نے گول کرتے ہوئے  برتری قائم کر لی تا ہم کروشیا نے اس کا فوراً جواب دیتے ہوئے اسکور برابر کر دیا ۔  لیکن فرانس نے دوسرا  گول کرتے ہوئے دوبارہ برتری  جما  لی۔

دوسرے ہاف کے  آغاز کے ساتھ کروشیا نے رقیب ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن یہ کسی بھی طریقے سے گول کرنے سے ناکام رہی۔ فرانس نے کروشیا کے اٹیکنگ کھیل کا فائدہ  اٹھاتے ہوئے موقع ملتے ہی دو گول  کرتے ہوئے کروشیا کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

کروشیا نے اس کے باوجود ہمت نہ ہاری اور دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ اس طرح یہ میچ 4۔2 کے اسکور سے نکتہ پذیر ہوا۔

اس میچ کے اختتام کے ساتھ ہی عالمی فٹ بال کپ 2018 اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں