آج  سے فیفا و ورلڈ کپ کا آغاز

روس کی میزبانی میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس کا فائنل میچ پندرہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ماسکو کے لُوژ نیکی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گیç افتتاحی تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن بھی شریک ہوں گے

992572
آج  سے فیفا و ورلڈ کپ کا آغاز

فیفا و ورلڈ کپ کا آغاز آج  سےہورہا ہے۔ روس میں ستاروں کی کہکشاں سجی ہوئی ہے۔

روس کی میزبانی میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس کا فائنل میچ پندرہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ماسکو کے لُوژ نیکی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن بھی شریک ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب اور میچ کو دیکھنے کے لیے بیس کے قریب سربراہانِ مملکت کی شرکت یقینی ہے۔

فٹبال کے میدانوں پر کون راج کرے گا؟اگلے چار سال کس کی بادشاہت ہوگی ؟بتیس ممالک کے درمیان عالمی ٹائٹل کی جنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔  میسی ہوں یا رونالڈویا پھر برازیلین اسٹار نیمار،پہلی بار عالمی کپ اٹھانا تینوں کا خواب ہے۔ایسے میں مصری اسٹار صلاح دلوں کے حکمران بنے ہوئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آج  روس اور سعودی عرب کے درمیان ہوگا۔فائنل پندرہ جولائی کو ماسکو میں ہوگا۔

منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب اور میچ کو دیکھنے کے لیے بیس کے قریب سربراہانِ مملکت کی شرکت یقینی ہے۔ سن 1980 کے گرمائی اولمپکس کے بعد روس میں منعقد کیا جانے والا فٹ بال ورلڈ کپ سب بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ سن 1980 کے اولمپکس سابقہ سوویت یونین کے دور میں ہوئے تھے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد پر روس نے تیرہ بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں