ترکی اور ایران کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ

چاند۔ستارے والی ٹیم ایران کے بعد  یکم  اور 5 جون کو سویٹزرلینڈ اور تیونس کے ساتھ  بھی پریکٹس میچ کھیلے گی

980576
ترکی اور ایران کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ

ترک قومی فٹ بال ٹیم پریکٹس میچوں کے سلسلے میں آج  استنبول میں ایران   کے مدِ مقابل آئیگی۔

یہ میچ استنبول  کے فاتح تیرم  اسٹیڈیم میں  شب پونے دس بجے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ امسال  روس کی میزبانی میں  منعقد ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں  ایران بی گروپ میں پرتگال، اسپین اور مراکش کے خلاف نبردِ آزما ہو گا۔

چاند۔ستارے والی ٹیم ایران کے بعد  یکم  اور 5 جون کو سویٹزرلینڈ اور تیونس کے ساتھ  بھی پریکٹس میچ کھیلے گی۔

 



متعللقہ خبریں