نیپال: ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں دو کوہ پیما جاں بحق

دنیا کی بلند ترین چوٹی تسلیم کئے جانے والے پہاڑ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 2 غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے

975494
نیپال: ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں دو کوہ پیما جاں بحق

نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی تسلیم کئے جانے والے پہاڑ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 2 غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایورسٹ کے مرکزی کیمپ میں مامور گائنندرا شرستھانے شرپا  گائیڈوں کی رپورٹ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے مقدونین کوہ پیما جورجی پیٹکوف کل  اور جاپانی کوہ پیما نوبوکازو کوریکی آج  ہلاک ہو گئے ہیں۔

شرستھا نے کہا ہے کہ 35 سالہ کوریکی کی لاش دوسرے کیمپ کے علاقے میں اور 63 سالہ پیٹکوف کی لاش مزید بلندی سے ملی ہے

اطلاع کے مطابق کوریکی نے اس سے قبل بھی ایورسٹ پر چڑھنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے اور سال 2012 میں پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں  درجہ حرارت کے نقطہ انجماد  تک پہنچنے کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کی زیادہ تر انگلیوں سے محروم ہو گئے تھے۔

ان کے سوشل میڈیا پیج  سے شئیر کی گئی چیزوں سے پتا چلتا ہے کہ انہیں کھانسی اور شدید ٹھنڈ کا سامنا تھا۔

  مقدونین کوہ پیما کی موت کا سبب تاحال حتمی شکل میں معلوم نہیں ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت قلبی ضعف کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 8 ہزار 848 میٹر بلند ایورسٹ کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں سال 1920 سے لے کر اب تک 200 سے زائد کوہ پیما ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں