جاو ہم نے نہیں کھیلنا، بھارت پھر اَڑ گیا

پاک بھارت سرحد پر کشیدگی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کے لئے کسی طرح سازگار نہیں ہے: سشما سوراج

879578
جاو ہم نے نہیں کھیلنا، بھارت پھر اَڑ گیا

بھارت نے ایک دفعہ پھر کھیل کو سیاست سے ملا دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پارلیمنٹ  کی بیرونی معاملات پر مشاورت کمیٹی  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کے لئے کسی طرح سازگار نہیں ہے۔

سشما سوراج نے کہا کہ انہوں  نےبھارت میں پاکستان کے سفیر سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں 70 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 2012 میں آخری سیریز ہوئی تھی ،جب پاکستانی ٹیم  نے بھارت  کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں 3 ون ڈےانٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں