ترکی کے ریسلر کانسی کا تمغہ جیت کر عالمی نمبر تین بن گئے

عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے 74 کلو کے فری اسٹال مقابلوں میں ترکی کے ریسلر سونیر دیمیرتاش نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

797481
ترکی کے ریسلر کانسی کا تمغہ جیت کر عالمی نمبر تین بن گئے

عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے 74 کلو کے فری اسٹال مقابلوں میں ترکی کے ریسلر سونیر دیمیرتاش نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری چیمپئن شپ کے آخری دن  میں قومی ریسلر، آذربائیجان کے ریسلر جبرائیل حسن اوف کے مقابل اکھاڑے میں اترے۔

حسن اوف کو صفر کے مقابلے میں 5 پوائنٹ سے شکست دے کر سونیر عالمی نمبر تین بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سونیر دیمیر تاش حالیہ دو یورپی چیمپئن شپ مقابلوں میں پہلے نمبر پر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں