ڈیف گیمز میں دو ترک ٹیمیں چمپین

ترکی میں منعقدہ 2017 سمر ڈیف گیمز میں ترک کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

779827
ڈیف گیمز میں دو ترک ٹیمیں چمپین

2017ڈیف اولمپکس  میں یوکیرین کو 3 ۔صفر سے شکست دینے والی ترک  والی بال ٹیم  اور روس کو 30۔26 کے اسکور  سے  شکست دینے والی  قومی ہینڈ بال ٹیم  نے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ترکی کے ضلع سامسن میں منعقدہ  23 ویں سمر  ڈیف   گیمز میں  ترک والی بال ٹیم نے  شروع سے ہی اپنے خریف  پر  برتری  قائم  کر لی  جو کہ میچ کے ہر سیٹ میں برقرار رہی۔

دوسری جانب  ہینڈ بال ٹیم نے پہلے ہاف  کو 13۔ 11 کے اسکور سے   پورا  کیا  جبکہ دوسرے ہاف میں اس نے مزید بہتر  کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپین  شپ اپنے نام کر لی۔

 



متعللقہ خبریں