قومی فٹبالروں کی طرف سے 15 جولائی کے پیغامات

وطن کے لئے جان پیش کرنے والے تمام شہداء کے لئے اللہ سے رحمت کا متمنی ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں دوبارہ ایسا سیاہ دن نہ دکھائے: آردا توران

771520
قومی فٹبالروں کی طرف سے 15 جولائی کے پیغامات

قومی فٹبالروں کی طرف سے 15 جولائی کا پیغام۔۔۔

غیر ملکی فٹبال کلبوں کی طرف سے کھیلنے والے فٹبالروں نوری شاہین، عمر طوپراق، یونس مال لی، انس اُونال، براق یلماز اور آردا توران نے اپنے سوشل میڈیا صفحات سے 15 جولائی یوم جمہوریہ و ملّی اتحاد  کی مناسبت سے پیغامات جاری کئے ہیں۔

جرمنی کی بورسیا ڈورٹمنڈ کلب کی طرف سے کھیلنے والے نوری شاہین نے 15 جولائی شہداء کے پُل پر کی جانے والی مارچ کی تصویر شئیر کی ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "میں 15 جولائی کو جمہوریت کی خاطر سڑکوں پر نکلنے والے شہداء، غازیوں اور دلیروں کو ، وطن کے وفادار فوجیوں کو محبت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں"۔

ایک اور ترک کھلاڑی عمر طوپراق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ" وطن کی سالمیت  اور جمہوریت کی بقاء کے لئے جانوں  کا نذرانہ پیش کرنے والے  شہداء کے لئے اللہ سے مغفرت کا اور غازیوں کے لئے فوری شفا کا طلب گار ہوں"۔

جرمنی کی وولف برگ ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے یونس مال لی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " ہم نے 15 جولائی کو نہ تو فراموش کیا ہے اور نہ ہی کریں گے اللہ ایسے باغیوں کو دوبارہ ہمارے سامنے نہ لائے"۔

اسپین کی ویلاریل ٹیم کے طرف سے کھیلنے والے انس اُونال نے کہا ہے کہ "15 جولائی کو وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء  اور دلیروں کو ہم محبت و احترام کے ساتھ یاد کر رہے ہیں"۔

اسپین کی ٹیم بارسیلونا کی طرف سے کھیلنے والے آردا توران نے "وطن کے لئے جان پیش کرنے والے تمام شہداء کے لئے اللہ سے رحمت کا متمنی ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں دوبارہ ایسا سیاہ دن نہ دکھائے"۔



متعللقہ خبریں