یو ای ایف اے چیمپیئن لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ نے جیت لیا

یو ای ایف اے چیمپئن لیگ کے فائنل میں جرمن ٹیم بوروسیا ڈورٹمنڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیتے ہوئے ریال میڈریڈ نے کپ جیت لیا ہے

2147433
یو ای ایف اے چیمپیئن لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ نے جیت لیا

 یو ای ایف اے چیمپئن لیگ کے فائنل میں جرمن ٹیم بوروسیا ڈورٹمنڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیتے ہوئے ریال میڈریڈ نے کپ جیت لیا ہے۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی Dani Carvajal نے 74 ویں اور Vinicius Jr نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 2-0  کی برتری برقرار رہی، ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے  حامیوں  نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے  اپنے آخری 9  یورپی کپ فائنل جیتے ہیں اور پچھلے 11 یوای ایف اے چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6  بار اعزاز اپنے نام کیے۔

 لندن  کے ویمبلی اسٹیڈیئم میں یہ فائنل کھیلا گیا  جہاں سے 15 ویں بار یہ کپ رئیل میڈریڈنے جیتتے ہوئے اپنے عجائب خانے کی زینت بنایا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں