ممتاز 7 فٹ بالروں کی پاکستان میں آمد

کھلاڑی ایک خصوصی طیارے کےذریعے دارالحکومت پہنچے جہاں پر ان کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں

766856
ممتاز 7 فٹ بالروں کی پاکستان میں آمد

عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرز ایک خصوصی میچ کھیلنے کے لیے کل پاکستان پہنچ گئے۔

ان کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز بھی شامل ہیں جبکہ برطانیہ کےریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈکے جارج بوٹنگ اورپرتگال کے لوئس بوامورٹ خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچےہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو پاک فوج کی انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد  کے نجی ہوٹل میں لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی واپس راولپنڈی آئیں گے جہاں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات متوقع ہے جبکہ دوپہر کو تمام کھلاڑیوں کو کراچی روانہ کیا جاے گا، جہاں پر  منصوبہ شدہ میچ کھیلا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں