فنیر باھچے یورپی باسکٹ بال لیگ کے فائنل میں

فنیر باھچے چہار رکنی فائنلز میں ہسپانوی ٹیم ریئل میڈرڈ کو 84۔75 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے   فائنل میں  پہنچ گیا

735811
فنیر باھچے  یورپی باسکٹ بال لیگ کے فائنل میں

فنیرباھچے کلب   باسکٹ  بال ٹرکش ایئر لائنز یورپین لیگ کے  چہار  رکنی فائنلز میں ہسپانوی ٹیم ریئل میڈرڈ کو 84۔75 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے   فائنل میں  پہنچ گیا ہے   جس میں اس کا مقابلہ   اولمپیاکوس سے ہو گا۔

ریئل میڈرڈ  سے آخری میچ کے آغاز سے ہی  فنیر باھچے کا پلڑہ  بھاری رہا  اور  اس نے     اس  برتری کو ہر  کوارٹر میں   برقرار رکھا۔

اب 21  مئی بروز  اتوار  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  شب نو بجے  یونانی ٹیم اولمپیاکوس اور  فنیر باھچے کے درمیان   فائنل  میچ کھیلا  جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں