فنیر باھچے بمقابلہ پاناتھیناکوس
پلے آف سلسلے کا تیسرا میچ آج استنبول میں پونے نو بجے کھیلا جائیگا
719788
ٹرکش ایئر لائنز باسکٹ بال یورپین لیگ میں ترک کلب فنیر باھچے کہ جسے پلے آف میچوں میں دو۔صفر کی برتری حاصل ہے اب اپنے ہوم گراؤنڈ میں یونانی کلب پاناتھیناکوس کو شکست دینے پر چہار رکنی فائنلز کے لیے تیسری بار کوالیفائی کر لے گا۔
پلے آف سلسلے کا تیسرا میچ آج استنبول میں پونے نو بجے کھیلا جائیگا۔
اگر یونانی کلب اس میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو پھر اس سلسلے کا چوتھا میچ 27 اپریل کو استنبول میں ہی کھیلا جائیگا۔