پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں شکست دے دی

شاداب خان جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ  میں اپنا  پہلا  میچ کھیل رہے تھے نے  تین  وکٹیں لیتے ہوئے   اپنی ٹیم کی فتح میں  اہم کردار ادا کیا

699855
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ  سیریز کا آغاز فتح سے کیا۔

کینسگٹن اول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تا ہم  میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناتے ہوئے  پویلین  لوٹ  گئی۔

 شاداب خان جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ  میں اپنا  پہلا  میچ کھیل رہے تھے نے  تین  وکٹیں لیتے ہوئے   اپنی ٹیم کی فتح میں  اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے  اپنے  ہدف کو  17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور کامران اکمل کریز پر آئے تو پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 25 تک پہنچایا تو شہزاد 13 رنز بنانے کے بعد ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کامران اکمل بھی ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ محمد حفیظ 5 اور بابراعظم 29 رنز بناسکے۔

پانچویں وکٹ پر شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے 20 رنز کی شراکت قائم کی ، شعیب ملک 38 اور سرفراز احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔  میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں