پی ایس ایل انعقاد،دنیا پر ثابت کردیا تنہائی کے دن ختم ہوگئے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون اور پاکستانی میدانوں کوآباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جب کہ پاکستان نے دنیا پرثابت کردیا کہ ہماری تنہائی کے دن ختم ہوگئے

685105
پی ایس ایل انعقاد،دنیا پر ثابت کردیا تنہائی کے دن ختم ہوگئے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل ملک میں منعقد کرنے سے بحیثیت قوم ہم مزید مضبوط اور متحد ہو کر ابھرے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون اور پاکستانی میدانوں کوآباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جب کہ پاکستان نے دنیا پرثابت کردیا کہ ہماری تنہائی کے دن ختم ہوگئے۔
 انہوں نے پی ایس ایل فائنل کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ ہماری تنہائی کے دن گزر گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم گزشتہ چار سال کے دوران مزید مضبوط،محفوظ اور مستحکم ہوئے ہیں اورہم نے قومی توقعات کے مطابق سازگار ماحول پیدا کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ہم سب کے دلوں میں بستا ہے۔وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ یہ پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں واپس لانے کے لئے پہلا اور مستقبل کے لئے مثبت قدم ہے۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کا فائنل شروع ہونے سے قبل جاتی عمرہ سے آکر ہیلی کاپٹر میں قذافی اسٹیڈیم، قریبی مقامات، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا فضائی جائزہ بھی لیا اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بہترین انتظامات پرشاباش دی۔

وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق وزیراعظم کے شیڈول میں پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت نہیں تھا لیکن انھوں نے فائنل کے تمام انتظامات کا فضائی جائزہ لیا اور بہترین اقدامات پروزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوشاباش دی۔ بعد ازاں وزیراعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھے بغیرخصوصی فلائٹ سے اسلام آباد چلے گئے اور وہیں ٹی وی پر فائنل دیکھا۔



متعللقہ خبریں